ایڈیٹوریلپاکستان

اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس معطل

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں آج نکلنے والے 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پر موجود دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

آج 8 محرم کا مرکزی جلوس دن 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی سیکیورٹی پر5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور 1500 سے زائد سندھ رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

کراچی میں آج سے 10 محرم الحرام تک اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس معطل رہے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button