سنگدل باپ نے چار دن کی بچی کو قتل کریا
ساہیوال ( نمائندہ خصوصی )بیٹا پیدا نہ کرنے پر شوہر نے ماں کیساتھ مل کراپنی نوزائیدہ بچی کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق اوکاڑہ کی رہائشی حنا نور کی شادی ڈیڑھ سال قبل بلاک نمبر3چیچہ وطنی کے رہائشی عثمان گجر سے ہوئی تھی،8جولائی کو حنا نور کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تو ملزم عثمان گجر اوراسکی والدہ رسولاں بی بی بیٹا پیدا نہ ہونے پر سخت ناخوش ہوئے ۔
چار روز بعد ملزم عثمان اور اسکی والدہ رسولاں بی بی حنانور سے نوزائیدہ بچی چھین کر حیات آباد کالونی لے گئے جہاں مبینہ طور پراسے قتل کردیا،مقامی عدالت کے حکم پر پولیس نے نومولود بچی کی نعش برآمد کرکے دونوں ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ماں بیٹا فرار ہوگئے ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا، تفتیشی آفیسر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پر ہی مبینہ مقتولہ کی موت کی وجہ سامنے آئیگی۔