ایڈیٹوریلپاکستان

موبائل فون سموں کے غیر قانونی اجراء کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر خان ٹیلی کمیونیکیشن نزد یو بی بالو خیل روڈ کے قریب، میانوالی میں واقع پی ٹی ایم ایل (یوفون) کی فرنچائز پر ایک کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی تھی۔

چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے 1 لیپ ٹاپ، 3 بی وی ایس ڈیوائسز اور 1 موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے فرنچائز کے مالک کے موبائل فون سے فنگر پرنٹس کی 5 ہزار ڈیجیٹل تصاویر بھی برآمد کیں۔ فرنچائز کے مالک کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور ایجنسی نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قبل ازیں پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں۔ یہ چھاپے سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے لیے اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button