sui northern 1

ایم این ایز کی فہرستیں تیار،شیر افضل مروت بھی شامل

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے ایم این ایز کی فہرستیں تیار کرلی ہیں، شیر افضل مروت ہمارے ایم این ایز میں شامل ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فہرستیں 15 روز کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے جس کے 7روز بعد الیکشن کمیشن ہمارےامیدواروں کی تصدیق کرےگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے مجموعی طور پر 41 ایم این ایز کی فہرستیں تیار کر رکھی ہیں، آج رات 11 بجے تک تمام امیدواروں کےبیان حلفی ہمارے پاس آجائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.