میڈیا میں خواتین کا کردار اور جدوجہد مثالی ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی میں تعلیم اور صحت پر ٹاسک فورس میں خواتین کو نمائندگی دی جائے گی ۔
خواتین کی قومی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبہ کی خواتین باصلاحیت ہیں انکی حوصلہ افزائی گورنر ہاؤس کرے گا ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملکی اور معاشرتی ترقی میں خواتین کی بھرپور شمولیت پر یقین رکھتی ہے
گورنر خیبرپختونخوانے کہاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے ایک لاکھ گھروں کے مالکانہ حقوق کے کاغذات خواتین کو دے رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہم نے خواجہ سراؤں کے لیئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں انکی شمولیت یقینی بنائی۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں بچیوں کو جدید ضروریات سے ہم آہنگ فنی تعلیم دیکر معاشی آسودگی یقینی بنانی ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا میں خواتین کا کردار اور جدوجہد مثالی ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ غریب خواتین کی بہبود محترمہ کا خواب تھا صدر زرداری ، وزیر اعظم گیلانی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے ایک کروڑ خواتین مستفید ہورہی ہیں۔