شہریوں کیلئے خوشخبری،چین اسلام آباد میں تھیم پارک بنائے گا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز چائنیز وفد نے ملاقات کی. اس موقع پر سی ڈی اے کے سینئیر افسران بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق چائینز وفد اسلام آباد میں تھیم پارک بنانے کا خواہاں ہے. چائینز وفد نے سی ڈی اے دفتر کی عمارت اور سٹریٹ لائیٹس کی سولر پر منتقلی کے منصوبے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں عالمی انویسٹرز بالخصوص چین جیسے برادر ممالک کے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے. انہوں نے کہا کہ تھیم پارک منصوبے کا مالی طور پر قابل عمل ہونا نہایت ضروری ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے دفاتر کی سولر پر منتقلی کے لئے ڈیٹا چائنیز وفد کے ساتھ شیئر کیا جائے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ چین کے اقدام کو سراہاتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے.