لاہور(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی تعمیرات و کمرشل فیس نادہندگان/ایل ڈی اے کا ایک روز میں تیسرا آپریشن،ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان میں کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے 4 املاک کو سر بمہر کر دیا۔
ٹیموں نے پلاٹ نمبر 800، پلاٹ نمبر 630 اور 14 اے شادمان ون کو کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر سیل کر دیا۔
پلاٹ نمبر 161 شادمان کو بھی کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔
سیل کی گئی املاک پر نجی سکول، ہوٹل اور پرائیویٹ کلینک قائم ہیں۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کیا۔
قبل ازیں ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاون میں کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر آپریشن کرکے 16 املاک کو سربمہر کیا۔
ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں بھی 5 غیر قانونی تعمیرات سربمہر 3 املاک مسمار کی گئیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات وکمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔