sui northern 1

اسلام آباد: محرم الحرام کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں محرم الحرام کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد میں یکم محرم سے 2 ربیع الاول تک 181 جلوس نکالے جائیں گے اور 965 مجالس منعقد ہوں گی، جن کی سیکیورٹی کے لیے ڈرون کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

سیف سٹی کیمروں سے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جائے گی، شہر کے داخلی خارجی راستوں اور جلوسوں کے روٹس کی اسپیشل چیکنگ کی جائے گی، بم ڈسپوزل اسکواڈ راستے کلیئر کرے گا۔

پولیس اور رینجرز کے 16 ہزار سے زائد افسران تعینات ہوں گے جبکہ مقامی اور غیر مقامی افراد کو مکمل تلاشی کے بعد ہی جلوس میں داخلے کی اجازت ملے گی۔

sui northern 2

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

Leave A Reply

Your email address will not be published.