sui northern 1

سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے،چوہدری شافع

0
Social Wallet protection 2

لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

sui northern 2

اجلاس میں تاریخی عمارات کی بحالی کے امور کا جائزہ لیاگیا۔

محکمہ صنعت و تجارت کے زیر اہتمام پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹور ازم سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے، سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت تشخص اجاگرکرنے کیلئے تاریخی عمارتوں کی بحالی ضروری ہے،سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات بارے آگاہی ناگزیر ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک بڑھایا جائے،غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات سے آگاہی کیلئے ایئرپورٹس پر مناسب اہتمام ہونا چاہیے۔

صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے پونچھ ہائوس اور شادی ہال کی عمارتوں میں سیاحتی سرگرمیوں کا پلان طلب کرلیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین لٹن روڈمیں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے گجرات کے تاریخی قلعے کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں سینئر ڈائریکٹرجنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ، سیاحت اور آثارِ قدیمہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

Leave A Reply

Your email address will not be published.