چیلنجز مشترکہ ہیں،ملکر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے،وزیراعظم

0

آستانہ(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آستانہ ایک خوبصورت شہر ہے، بہترین مہمان نوازی پر مشکور ہوں، اجلاس میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، آپ سے مخاطب ہو کر خوشی ہو رہی ہے، ایس سی او کی چیئر کی حیثیت سے قازقستان نے بہترین کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔

’افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے‘
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خطے کے روشن مستقبل کیلئے جغرافیائی، سیاسی محاذ آرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا، افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

Leave A Reply

Your email address will not be published.