ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ سنگجانی کے علاقے میں ملزمان پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ  ملزمان کے ٹھکانے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بارودی مواد کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button