خاتون آفیسر کا مرد کلرک کو دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے کا معاملہ،پرنسپل عدالت میں پیش نہ ہوئیں
اسلام آباد(نیوزڈیسک)خاتون آفیسر کا مرد کلرک کو دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے کا معاملہ،کالج کی پرنسپل عدالت برائے ہراسگی میں بھی پیش نہ ہوئیں۔
پرنسپل جی الیون گرلز کالج راحیلہ اویس نے کلرک کے کالج داخلہ پر بھی پابندی عائد کر دی۔
پرنسپل راحیلہ اویس کو سات جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری نوٹس جاری کردیاگیا۔
عدالتی نوٹس میں کہاگیاکہ پرنسپل راحیلہ اویس ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔
کلرک آصف کے کالج میں داخلے پر پابندی لگانے پر بھی جواب طلب کرلیاگیا
ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات کی بنائی کمیٹی بھی بے بس ہو گئی۔
ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات بھی انتظامی معاملات کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی۔
وزارت تعلیم کے پرنسپلز کو دئیے گئے اختیارات نے چھوٹے ملازمین کی زندگی اجیرن کر دی۔
وفاق کے تمام کالجز کے پرنسپلز کو سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا گیا۔
پرنسپل کی مرضی کے بغیر وفاقی نظامت تعلیم اور وزارت تعلیم بھی کسی ملازم کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔