کوئٹہ(نیوزڈیسک)منوجان روڈ ہدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مینیجر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ایس ایس جی سی کے مینیجر منیر احمد لہڑی کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں