ملک بھر میں آج تمام بینک عام لین دین کیلئے بند رہیں گے
اسلام آ باد(نیوزڈیسک) آج یکم جولائی کوبینکوں میں چھٹی،تمام بینک عام لین دین کیلئے بند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال جون میں ختم ہونے پریکم جولائی کوبینک اورترقیاتی مالی اداروں کالین دین بند ہوتاہے جس کی وجہ سے آج یکم جولائی کوبین بینکوں میں چھٹی ہے۔
سٹیٹ بینک کیمطابق اسٹیٹ بینک یکم جولائی 2024 کو بینک ہولی ڈے کی بنا پر عام لین دین کیلئے بند رہے گا، تمام بینک اور ترقیاتی مالی ادا رے عام لین دین کیلئے بند رہیں گے،تاہم بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر حاضر ہوں گے۔
مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں