وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاک افغان تعلقات بہتر ہونے کی علامت نہیں،فضل الرحمان

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے وزیر  دفاع خواجہ آصف کے بیان کا انداز  پاک افغان تعلقات بہتر  ہونے کی علامت نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے غیر ملکی میڈیا ادارے کو دیئے گئے انٹرویو پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو پھر اسی طرح ہوگا، ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔خیال رہے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو  پہلے بھی نشانہ بنایا ہے اور آئندہ بھی بنائیں گے، آپریشن ’عزمِ استحکام‘ فوج کی نہیں بلکہ حکومت کی ضرورت ہے۔

۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  افغان حکومت سے تعاون کی امید تھی لیکن وہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں، ہم حملے کرنے والوں کو کیک پیسٹری تو کھلائیں گے نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.