ایڈیٹوریلپاکستان

کراچی میں ’زیکاوائرس‘ کی موجودگی کاانکشاف

کراچی (نمائندہ خصوصی)سال2021 میں کراچی میں پھیلنے والی وائرل بیماری کا معمہ حل ہوگیا، نجی یونیورسٹی کے محققین نے کراچی میں ’زیکاوائرس‘ کی موجودگی کاانکشاف کردیا۔

دی نیوز اخبار نے2021 میں کراچی میں پھیلنےوالی بیماری ڈینگی کاانکشاف کیا تھا۔

محققین کے مطابق سن 2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے دو دو کیس سامنے آئے تھے۔

زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی تھی۔

محققین کے مطابق زیکا وائرس ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے۔

2021 میں ڈینگی جیسی علامات والی بیماری سے کراچی میں سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت بھی ڈینگی اور چکن گنیا اور ان سےملتی جلتی وبا پھیلی ہوئی ہے، کراچی میں اس سال ڈینگی سے کم ازکم 10 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے مطابق  پاکستان میں کسی ادارے نے زیکاوائرس کی موجودگی سےآگاہ نہیں کیا۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button