ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت

کراچی(نمائندہ خصوصی)زیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت توانائی سے متعلق اجلاس ہوا ہے جس میں انہوں نے وزیرِ توانائی کو سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے سے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔

اس موقع پر وزیرِ توانائی سندھ ناصر شاہ نے بتایا کہ نئے مالی سال میں سولرائزیشن کے کام کو تیز کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جن سرکاری رہائشی عمارتوں کے لوگ بل نہیں دے رہے ان کی بجلی کاٹ دی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے سرکاری اداروں کے بل اگست میں ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button