sui northern 1

سی پیک منصوبہ نے ہماری سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،ایاز صادق

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ نے ہماری سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس ’’گیم چینجر‘‘ منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہیں،سات دہائیوں سے زائد پر محیط چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی سردار ایاز صادق نے سی پیک کے حوالے سے سیاسی جماعتوں پر مشتمل تیسرے پاک۔چین مشترکہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

sui northern 2

اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم اجلاس میں شرکت اور پارلیمنٹ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے،میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اہم مشاورتی اجلاس میں مدعو کیا۔پاکستان کی پارلیمان نے سی پیک منصوبے کی ہمیشہ مکمل حمایت کی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ نے ہماری سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس اہم ’’گیم چینجر‘‘ منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہیں،سات دہائیوں سے زائد پر محیط چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.