امید کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو اور پھر ہم اپنی مرضی سے بجٹ بنائیں، رانا ثنا اللہ

0

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ 30جون سے پہلے بجٹ پاس کرے گی اور بجٹ منظور کرنے سے قبل بحث بھی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف شرائط بہت سخت تھیں،لیکن دوست ممالک کی مدد سے شرائط میں کچھ نرمی ملی،امید کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو اور پھر ہم اپنی مرضی سے بجٹ بنائیں، حکومت کے اخراجات میں کمی لا رہے ہیں، وزیراعظم نے ایک مہینے کا وقت دیا ہے جس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں اور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.