واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ میری اور جِل بائیڈن کی طرف سے امریکہ اور دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔ آج کے دن مسلمان عبادت اور قربانی کرتے ہیں، مسلمان آج کے دن ضرورت مندوں کو کھانا بھی دیتے ہیں
امریکی صدر نے اپنے بیان میں تمام مسلمانوں کو حج کی مبارک باد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ حج اور عید الاضحیٰ ہمیں مساوات اور خیرات کی اہمیت یاد دلاتی ہے، امریکا لاکھوں امریکی مسلمانوں کا گھر ہے، بہت سے امریکی مسلمان میری انتظامیہ میں شامل ہیں۔
میں پہلا صدر ہوں جس نے امریکی مسلمانوں کو وفاقی عدالتوں میں نامزد کیا، میں امریکی عوام کی جانب سے ان کی محنت اور کام کا مشکور ہوں۔
امریکی مسلمان ہمارے خاندان، دوست اور ساتھی شہری ہیں، وہ ہماری قوم کو مضبوط بناتے ہیں