خوشاب (نمائندہ خصوصی) موٹروے پولیس کلرکہار نے ڈکیتی کی وارادات کو ناکام بنا دیا ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ملک اسلم اعوان نے پولیس چوکی بلکسر کے جوانوں کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، ڈاکہ زنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تین رُکنی گروہ کو گرفتار کرکے یرغمال بچوں کو والدین کے حوالے کیا مجرمان کیطرف سے چھینی گئی گاڑی، نقدی اور دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کر دیں اہل علاقہ اور گردونواح کے سیاسی سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے جرات و بہادری کے اس کارنامے پر ڈی ایس پی موٹر وےپولیس اور پنجاب پولیس کے جوانوں کی بہادری اور زمہ داری خراج تحسین پیش کیا۔