ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

شہریار آفریدی 9 مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ سے بری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی کو 9 مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکرز کو بری کر دیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button