راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈکی عوام کو ٹیکس اور وا جبا ت ادائیگی پر 10فیصد رعائت کی خصوصی آفر
راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ نے عوا م کو 30جو ن 2024تک پرا پر ٹی ٹیکس و دیگر ٹیکس اور وا جبا ت کی ادا ئیگی پر 10%خصو صی رعا یت کی خصوصی پیش کش کردی۔
تفصیلات کے مطابق کنٹو نمنٹ بو رڈترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کی جا نب سے بل تقسیم کئے جا چکے ہیں اگر کسی کو بل وصو ل نہیں ہو ا تو دفتر ہذا سے بل وصول کر سکتا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق عوا م النا س سے اپیل ہے کہ اپنا قو می فر یضہ نبھا ئیں اور اس نا در مو قع کا فا ئدہ اُٹھا تے ہو ئے اپنے ٹیکس و دیگر وا جبا ت جمع کرا ئیں تا کہ کنٹو نمنٹ بو ڈ کی جا نب سے انہیں بہتر ین سہو لیا ت مہیا کی جا سکیں۔
دوسری جا نب عوا م النا س کی سہو لت کو مد نظر رکھتے ہو ئے نیشنل بینک بو تھ کنٹو نمنٹ بو رڈ برا نچ بر وز ہفتہ 22,29جو ن 2024صبح 9تا دو پہر 12:30بجے تک کھلا رہے گا۔
ترجمان کے مطابق اس مو قع سے فا ئدہ اٹھا ئیں اور اپنے وا جبا ت بر وقت جمع کر وا ئیں ۔
ترجمان کینٹ بورڈ نے بینک انتظامیہ سے بھر پور تعا ون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ شہریوں کو اپنے واجبات جمع کرانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اور انہیں بہتر ین سہولت فراہم کی جائے اس سلسلہ میں کینٹ بورڈ ریونیو عملہ بھی مناسب راہنمائی کے لیے دفتر وں میں موجود رہے گا ۔
ٹیکس دہندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سہولت سے فائد ہ اٹھائیں اوراپنی ذمہ داری پوری کریں تاکہ کینٹ بورڈ بہتر ین شہری سہولتوں کو پہنچانے کے لئے اپنی خدمات جاری رکھ سکے۔