مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد میں مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالتِ عظمٰی نے حکم دیا کہ نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس 3 ماہ میں مکمل ختم کیےجائیں، نیشنل پارک سے باہرکہیں بھی لیزہوتومتاثرہ ریسٹورنٹس کوترجیح دی جائے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔