اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے دورے سے پہلے کئی اجلاس کیے۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ دورۂ چین میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سر فہرست تھے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، سی پیک ٹو پر بھی تیزی سے کام آگے بڑھے گا۔

