ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

رؤف حسن و دیگر کی ایف آئی اے میں طلبی کیخلاف درخواست پر اعتراضات، سماعت جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن سے متعلق پوسٹ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن و دیگر کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت جاری ہے۔

رؤف حسن و دیگر کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو شیخ مجیب الرحمٰن ویڈیو کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور ترجمان رؤف حسن نے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button