ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

لیسکو میں افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔

لیسکو حکام کے مطابق ضمیر کلاچی کو ڈائریکٹر ایچ آر تعینات کر دیا گیا جبکہ وہ ڈی جی ایڈمن کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عاصم رشید کو چیف انجینئر پی ایم یو اور چوہدری رشید کو ایس ای قصور تعینات کیا گیا ہے۔

لیسکو حکام نے بتایا ہے کہ ایس ای سرکل 5، ایس ای اوکاڑہ کے عہدے بدستور خالی ہیں جبکہ ایکیسن انچارج ہوں گے۔

حکام نے بتایا کہ لیسکو کے 4 افسران فریضۂ حج کی ادائیگی پر گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button