ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

جیل ریفارمز،جیلرز ایک سال سے زیادہ تعینات نہیں رہیں گے کارکردگی مانیٹر ہوگی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں پہلی مرتبہ جیل سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتی کی مدت ایک سال کرنے کے لئے سفارشات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

ان سفارشات کی تیاری سے قبل وزیر اعلی پنجاب سے مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ٹرانسفر پالیسی اور سروس کے بابت متعلقہ قوانین کے تحت ڈپٹی کمشنرز ، انتظامی سیکرٹریوں اور اٹیچ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کی ایک پوسٹ پر تعیناتی کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال تک ہے تاہم حکومت چاہے تو انتظامی بنیادوں پر کسی افسر کو ٹرانسفر کر سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا جیل سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتی کے حوالے سے قانون میں کوئی واضع پالیسی موجود نہیں ۔

جیل سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتی کی مدت ایک سال کرنے کا مقصد ان کی پروفیشنل کارکردگی کا اندازہ لگانے کے علاوہ انہیں ایسا موقع فراہم کرنے سے روکنا ہے جس میں یہ جیل کے اندر یا باہر با اثر شخصیات سے دوستی، تعلقات یا روابط نہ بڑھا سکیں ۔

اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے بتایا کہ ان سفارشات کی تیاری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے جیل ریفارمز کے حوالے وژن کے تحت عمل میں لائی جائیگی۔

صوبائی سیکرٹری داخلہ نے کہا جیل ریفارمز کا مقصد نہ صرف قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عالمی معیار اقدامات کرنا ہے بلکہ جیلوں میں کرپشن فری ماحول کے لئے بھی اقدام کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button