ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

سندھ کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی)ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور موہن جو دڑو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ نواب شاہ، سبی اور سکھر میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بہاولپور میں 49، ڈی جی خان، ملتان اور ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 47 جبکہ حیدرآباد اور جہلم میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بنوں اور مٹھی میں 45 جبکہ چکوال میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button