پاکستان تائیوان پر چینی مؤقف کی اصولی حمایت کرتا رہے گا،وزیرِ اعظم شہباز شریف

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے تائیوان پر چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ’ایک چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قومی اتحاد کے لیے پاکستان چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پر حقائق تبدیل نہیں کرتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.