اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات لندن کے سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیر تعلیم نے لندن میں ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب کی نمائندگی کی۔
رانا سکندر حیات نے پنجاب کی تعلیمی ترقی کیلئے مختلف افرد سے سیر حاصل نشستیں کیں۔
وزیر تعلیم نے چیف آف برٹش کونسل گوگل سمیت دیگر اداروں کے ذمہ داران سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
رانا سکندر حیات اور مختلف عالمی اداروں مابین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے شراکت داری پر اتفاق ہوا
وزیر تعلیم کی دعوت پر گوگل فار ایجوکیشن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ بھی کرے گی
عالمی تعلیمی فورم پر رانا سکندر حیات کو کشمیر و فلسطین کے بچوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والے واحد وزیر تعلیم کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
وزیر تعلیم نے سرکاری دورہ کے تمام اخراجات قومی خزانے کی بجائے ذاتی جیب سے ادا کئے۔
