تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے دفترخارجہ اوقات کار میں توسیع کااعلان

0

سلام آباد(سٹاف رپورٹر) دفترخارجہ نے شدید گرمی کے پیش نظرشہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے دفترکے اوقات کار میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے شدید گرمی کے پیش نظرشہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے دفترکے اوقات کار میں اضافہ کردیا ہے ۔

کاغذات کی تصدیق کیلئے دفتر اب صبح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے چھ بجے تک کھلا رہے گا۔

شہریوں کی سہولت کیلئے کائونٹرز کی تعدادبھی بڑھا کر دس کردی گئی ہے،گاڑیوں کی پارکنگ کنونشن سینٹر میں ہوگی۔

دفترانتظامیہ نے شدیدگرمی کے باعث شہریوں اور دوردراز سے آنے والے سائلین کے لئے چھائوں اورپانی کا بندوبست بھی کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.