اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اورڈپٹی اسپیکر نے ایرانی صدر سید ابرھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سید ابراھیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر رفقاء کے انتقال کی خبروں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تعزیتی بیانات میں انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں
بیان میں کہاگیاکہ صدر ابراہیم رئیسی انتہائی مدبر، شفیق، دوراندیش اور نرم گو رہنما تھے،صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال پورے عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
سردارایاز صادق نے کہاکہ صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے،صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان سے ہونے والی ملاقات بڑی مفید رہی۔صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے،
انہوں نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،مشکل گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔،سید محمد ابراھیم رئیسی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا،۔سید محمد ابراھیم رئیسی کا حالیہ دورہ پاکستان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
ایاز صادق نے کہاکہ سید محمد ابراھیم رئیسی نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ جس محبت اور بھائی چارے کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کے دل ہمیشہ نقش رہے گا،
سید محمد ابراھیم رئیسی کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دوام بخشا
پاکستان کی عوام اور پارلیمان سید محمد ابراھیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے
اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے سید محمد ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی ،ان کے خاندانوں اور ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے بیان میں کہاکہ اللّہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کے درجات بلند فرمائے
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی اللّہ تعالیٰ سے مرحومین کے پسماندگان اور ایرانی عوام کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاکی۔