اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ملک میں ماحولیاتی فعالیت کو نافذ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے ملکی نمائندے محمود اختر چیمہ سے ملاقات کے دوران کہی۔
دونوں فریقوں نے حیاتیاتی تنوع پروگرام اور موسمیاتی تبدیلی کے پروگرام پر تعاون پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ وہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے چیلنج سے نمٹنے پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔آئی سی یو این کے کنٹری نمائندے نے گرین پاکستان پروگرام پر اپنی سالانہ رپورٹ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کو پیش کی۔