sui northern 1

کراچی،کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار، امریکی ساختہ دستی بم برآمد

0
Social Wallet protection 2

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے منگھو پیر روڈ سے سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے امریکی ساختہ دستی بم برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم یوسف خان عرف گل یوسف کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے عظمت اللّٰہ گروپ سے ہے۔

ملزم 2006ء میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے منسلک ہوا تھا۔

ملزم یوسف خان عرف گل یوسف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.