ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی کا اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میرپور ماتھیلو کا دورہ

0

میرپور ماتھیلو (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میرپور ماتھیلو کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے، خصوصی بچوں کو تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے جس کی حوصلا افزائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ایک اچھا ادارہ ہے، کوشش کریں گے کہ ادارے کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ خصوصی بچوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیف ﷲ مہر نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ تمام بچوں کو اسکول سے گھر تک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جبکہ تعلیم سمیت پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.