sui northern 1

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری سے متعلق ایپ متعارف

0
Social Wallet protection 2

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی خریداری سے متعلق ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔

sui northern 2

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ گندم فروخت کرنے والے کاشتکار اور سپلائر ایپ استعمال کرسکیں گے، ایپ میں پروکیورمنٹ سینٹر، کاشتکار اور سپلائرز کا ڈیٹا اور گندم کا وزن درج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایپ کے ذریعے اندازہ ہوسکے گا کہ سینٹر میں کتنی گندم آنی ہے، گندم کی خریداری پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم وزن اور معیار چانچنے کے بعد خریدی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.