پاکستان

اسلام آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی کے قیام عمل میں لا رہا ہے۔

واسا اسلام آباد کا قیام دارالحکومت میں پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لئے کیا جاۓ گا. اس سلسلے میں منصوبے پر ابتدائی تبادلہ خیال جاری ہے جس کے بعد جلد ہی اس پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

 

اس منصوبے میں موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سمیت موجودہ سسٹم کی بحالی اور توسیع، سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر اور اپ گریڈیشن، اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع شامل ہے.

منصوبے کے لئے اس شعبے میں مہارت رکھنے والی معروف فرانسیسی ایجنسی اے ایف ڈی تکنیکی مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ واسا اسلام آباد پراجیکٹ شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سی ڈی اے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے کے اس قدم سے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور اسلام آباد کے لئے مزید پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button