sui northern 1

مانسہرہ ناران روڈ  این 15کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

0
Social Wallet protection 2

مانسہرہ(نمائندہ خصوصی)مانسہرہ ناران روڈ  این 15کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

sui northern 2

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ۔ ناران روڈ پر گنول کے مقام پر بھاری سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ روز مذکورہ شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئ تھی۔ چنانچہ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند کی خصوصی ہدایات پر ممبر نارتھ مرشد امین اور ڈائریکٹر مینٹیننس امجد علی کے زیر نگرانی متعلقہ عملہ نے ضروری مشینری سمیت فوری آپریشن شروع کر دیا ‘ کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے عمل سے ملبہ اور صفائی کا کام تقریباً 40 گھنٹے کے اندر مکمل ہوا اور آج مذکورہ شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ‘ اس کلیئرنگ آپریشن کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے –

یاد رہے کہ نیشنل ہائ وے اتھارٹی اپنے شاہراہوں کو ہر حالت میں ٹریفک کیلئے بحال رکھنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.