پاکستان

سندھ اسمبلی میں منشیات فروشی اور گداگر نیٹ ورک کیخلاف قرارداد جمع

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں منشیات فروشی اور گداگر نیٹ ورک کیخلاف قرارداد جمع کرا دی گئی۔

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی ریحان اکرم،ارسلان پرویز اور علی خورشیدی نے قرارداد جمع کرائی۔

ایم کیو ایم اراکین کا کہنا ہے کہ کراچی میں گداگر مافیا بھیک مانگنے کا منظم کاروبار چلا رہا ہے، گداگر مافیا جرائم پیشہ افراد کے لیے جاسوسی بھی کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے سچل گوٹھ اور گبول گوٹھ میں کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہے، سندھ حکومت منشیات فروشوں کے ساتھ ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button