اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ثاقب الہیٰ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اےی نے بتایاکہ ملزم ثاقب الہی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔
اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔۔
کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔۔
