لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔
پنجاب کے طلبہ کو 7سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کے فروغ،لیپ ٹاپ اورطالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔