سکھر پریس کلب کے خازن لالا شہباز پٹھان کی دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت
سکھر( نمائندہ خصوصی) سندھ ہائی کورٹ میں شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف اپریشن کے معاملے پر سکھر پریس کلب کے خازن لالا شہباز پٹھان کی دائر درخواست پر گذشتہ روز سماعت ہوئی۔
سماعت پر درخواست گذار لالہ شہباز پٹھان سمیت فریقین عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سماعت پر دو ماہ کے دوران کچے میں ڈاکؤں کے خلاف آپریشن کر کے متعلقہ اداروں کو رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے احکامات دئے بعد ازیں سماعت کے حوالے سے درخواست گذار کے وکیل بئریسٹر خان عبد الغفار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو دو ماھ کے اندر کچے میں آپریشن کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے آج سکھر پریس کے خازن لالا شھباز کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران متعلقہ اداروں نے کچے میں جاری آپریشن کے متعلق اپنی رپورٹس عدالت میں جمع کروادیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس رینجرز اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن کیا جائے، امن و امان کے مستقل قیام کیلئے مؤثر اقدامات کیئے جائیں۔بیریسٹر خان عبد الغفار خان نے مزید بتایا کہ عدالت نے آج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کردی ہے دو ماھ کے بعد عدالت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹ کا جائزہ لیکر مزید ڈائریکشن جاری کریگی۔