نیپرا،کے الیکٹرک کی 9 ماہ کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

ترجمان کے الیکٹر ک نے بتایاکہ مجوزہ ایف سی اے کا اوسطاً ماہانہ اثر 1.6 سے 2 روپے پڑنے کا امکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں تین زاویوں پر مبنی ایف سی اے دائر کیا ہے۔فیول چارجر ایڈجسمنٹ ماہانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے جو معمول کا عمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایف سی اے کا انحصار بجلی پیدا واری میں استعمال ایندھن کی عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے۔ایف سی اے کا اطلاق نیپرا کی عوامی سماعت اور جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے۔

بیان کے مطابق نیپرا اتھارٹی اس مدت کی بھی وضاحت کرتی ہے جس کے دوران ایف سی اے صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جانا ہوتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہاکہ سماعت کے دوران صارفین نے اپنے رائے نیپرا سماعت میں پیش کی۔

سی ای او کے الیکٹر ک نے کہاکہ سستی بجلی پیداواری کے لیے مقامی ایندھن اور قابلِ تجدید توانائی پر تیزی سے کام ہورہاہے۔

ترجمان کے مطابق کے کے ای سولر کے ِکل 640 میگاواٹ کے پاور پلانٹ لگارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.