sui northern 1

عازمین حج نےسفرمقدس کی تیاریاں مکمل کرلیں

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عازمین حج نےسفرمقدس کےلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔
تفصیلات کےمطابق حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہو گا۔ملک بھر سے 68 ہزار سے زائد افراد سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔

sui northern 2

کراچی سے 16ہزار 281 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سکھر سے 713 اور کوئٹہ 2 ہزار 200 عازمین حج بھی کراچی سے روانہ ہوں گے۔

حجاج کرام کی روانگی سے قبل ان کی ویکسین کا سلسلہ جاری ہے پہلی حج فلائٹس 9 مئی کو روانہ ہوگی ۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، سکھر، سیالکوٹ ، رحیم یار خان سے حج پروازوں کے ذریعے مدنیہ اور مکہ پہنچیں گے۔
پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی ، عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی ۔ حج پروازوں 9 جون تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.