شمالی وزیرستان(نمائندہ خصوصی)خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں کے ہوشربا انکشافات منظر عام پر آگئے۔
مذہب سے باغی، وطن کی محبت سے عاری اور انسانیت کے قاتل دہشتگرد معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے شکنجوں میں جڑ لیتے ہیں ۔
وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان نظام الدین بھی ٹی ٹی پی خوارج کے ہتھے چڑھ گیا ۔
دہشتگرد نظام الدین کو 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا ۔
شناخت ہونے کے بعد اس کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔
دہشتگرد نظام الدین کے والدقدم خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں ۔بیٹے کی اس غلطی کی وجہ سے آج خاندان کا روزگار چھن چکا، رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے۔
انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی۔نظام الدین کے اس عمل سے آج ہماری کوء عزت نہیں رہی۔
ویڈیو بیان میں دہشت گرد نظام الدین کے بھائی نے کہاکہ ٹی ٹی پی نیمیرے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا گیا اور اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے۔
انہوں نے کہاکہ نظام الدین کا خاندان اس وقت انتہائی کرب میں مبتلا ہے ،نوجوانوں کو چاہیے کہ دشمن کو پہچانیں اور اس کے اعلی کار ہرگز نہ بنیں ،افواج پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہر قیمت پر جڑ سے ختم کر کے رہیں گی۔