پاکستان
میرپورماتھیلو، گرگیج قبیلے کے دو گروپوں میں لڑائی،متعددافرادزخمی
میرپورماتھیلو ( نمائندہ خصوصی)اے ایس پی حامد امتیاز ایس ڈی پی او میرپور ماتھیلو کا اباڑو کی حدود میں گرگیج قبیلے کے دو گروپوں میں لڑائی ،کئی افراد کے زخمی ہونے کا سخت نوٹس ،احکامات جاری،
تفصیلات کے مطابقاے ایس پی حامد امتیاز کو واٹس ایپ پر خبر ملی کہ اوباوڑو میں گرگیج قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان جہگڑہ کے نتیجے میں نے متعددافرادزخمی ہوگئے۔
جس کا انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وہ فوری طور پر سول اسپتال اوباڑو پہنچ کر زخمی افرادسے ملے ۔
اے ایس پی حامد امتیاز کے حکم پر تھانہ اوباڑو کے ایس ایچ او نے کیس گناھ نمبر 109.2024 تھانہ اباڑو پر مقدمہ درج کیا ہے۔
اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،اے ایس پی حامد امتیاز ایس ڈی پی او میرپور ماتھیلو کے واٹس ایپ نمبر 0300.3199850 پے اطلاع کریں۔
پولیس فوری ایکشن لے گی