sui northern 1

گندم اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس میں نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ محمد محمود کو بھی طلب کیا تھا، کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال اور پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.