سکھر،میٹرک امتحانات میں نقل مافیا بے قابو،والدین کانوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر( نمائندہ خصوصی)تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو ، امتحانی مراکز میں سہولیات کا فقدان ،طلباءپریشان، بورڈ ٹیموں کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ،سہولیات کے فقدان پر ،والدین کا چیئرمین بورڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہے ، تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں دو سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر نویں اور دسویں جماعت کے ایک لاکھ پانچ ہزار تہتر طلباءامتحان دے رہے ہیں، امتحانی مراکز کے اندر اور باہر نقل مافیا بے لگام ہو کر کاپی کرانے میں مصروف دیکھائی دے رہی ہے ۔
جبکہ نقل کی روک تھام کیلئے تعلیمی بورڈ سکھر کے دعویٰ محض دعوئے ہی دیکھائی دے رہے ہیں ، دوسری جانب والدین نے امتحانی مراکز میں طلباءکو دی جانیوالی سہولیات کی عدم فراہمی پر افسوس کا اظہار کیا اور تعلیمی بورڈ سکھر اور انتظامیہ سے نوٹس لیکر طلباءکو امتحانی مراکز میں سہولیات فراہمی کا مطالبہ کیا ہے