لاہور،منشیات فروشوں کے خلاف 3376مقدمات درج،3486ملزمان گرفتار

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہور کیلئے پرعزم ہے ۔

رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف 3376مقدمات درج،3486ملزمان گرفتارکئے گئے ۔

گرفتار ملزمان سے2576کلو سے زائد چرس،120کلو سے زائد ہیروئن،52کلو سے زائد آئس، جبکہ23221لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کے689ملزمان گرفتار، سول لائنزمیں 349، سٹی میں 847، اقبال ٹاؤن میں554، صدرمیں 493جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں554ملزمان گرفتارکئے گئے۔

منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت کی گئی۔

سی سی پی او لاہور نے کہاکہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں

انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔

ڈرگ فری لاہورکے مشن کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

نوجوان نسل کونشے سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.